info@fatwaaonline.com.pk
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
فتویٰ آن لائن

فتویٰ آن لائن

دارالافتاء





کیا گود لیے ہوئے بھتیجے کا نکاح بیٹی سے ہوسکتا ہے؟


سوال: میں نے اپنے بھتیجے مسمیٰ کو گود لیا تھا، اور میں نے ہی اس کی پرورش کی، اب میں اس کی شادی اپنی بیٹی سے کرسکتا ہوں؟ جبکہ اس کو اس کی ماں نے ہی دودھ پلایا، میری گھر والی نے نہیں پلایا۔


جواب:

بر تقدیرِ صحتِ واقعہ صورتِ مسئولہ میں مذکورہ لڑکی کا  نکاح آپ کے بیٹے سے  شرعاً جائز ہے؛کیونکہ لڑکے کااپنی چچازاد بہن سے نکاح کرنا جائز ہے اور گود لینے سے حقیقی بیٹا نہیں بن جاتا ۔ لقوله تعالىٰ: {وَمَا جَعَلَ أَدْعِيَاءَكُمْ أَبْنَاءَكُمْ ذَلِكُمْ قَوْلُكُمْ بِأَفْوَاهِكُمْ} [الأحزاب: 4]

ترجمہ: "اللہ نے تمہارے منہ بولے بیٹوں کو حقیقی بیٹا نہیں بنایا، یہ تمہارے منہ کی باتیں ہیں"

 فقط واللہ اعلم

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 522202610305

فتویٰ آن لائن


جائز و ناجائز معاملات