فتویٰ آن لائن استاذ العلماء حضرت مولانا خیر محمدجالندھری رحمۃ اللہ علیہ کے علمی ورثے سے وابستہ خدمت ہے۔ اس کا مقصد ایسے افراد تیار کرنا ہے جو ایک طرف خود علم وعمل کا مجسم پیکر ہوں اور دوسری طرف وہ قوم کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیتے ہوئے اسلام کی بقاء اور ترویج واشاعت کا ذریعہ بنیں۔ اس کے اساتذہ ومنتظمین ہمیشہ سے اسی مقصد کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔
اس علمی روایت کی بنیاد 9 مارچ 1931ء کو ہندوستان کے شہر جالندھر میں عارف ربانی حضرت مولانا خیر محمد جالندھری رحمۃ اللہ علیہ نے حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی قدس سرہ کی سرپرستی میں رکھی۔ تقسیمِ ہند کے بعد حضرت مولانا خیر محمد جالندھری رحمۃ اللہ علیہ پاکستان ہجرت کر گئے اور ملتان میں 8 اکتوبر 1947ء کو اس علمی خدمت کی نشاۃ ثانیہ ہوئی۔ بحمد اللہ یہ ادارہ مسلسل اشاعتِ دین میں مصروف ہے اور اس کا نظم ونسق ملک کے جید اہلِ علم اور اصحابِ رائے کی نگرانی میں چلتا ہے۔