منکوحہ عورت کا بدون طلاق دوسری جگہ نکاح کا حکم
سوال: ایک شخص کی منکوحہ کو شوہر نے طلاق نہ دی ہو اور وہ آگے کسی اور سے نکاح کرلے تو دوسرا نکاح جائز ہے؟
جواب:
واضح رہے کہ شریعتِ اسلامیہ میں جب تک زوجین کے درمیان فرقت یا طلاق وغیرہ ہوکر عدت نہ گزر جائے عورت کا آگے دوسرے آدمی سے نکاح کرنا حرام و ناجائز ہے، اور عورت بدستور شوہر اول کی منکوحہ شمار کی جاتی ہے۔
لما فی الفتاوى الهندية:
لا يجوز للرجل أن يتزوج زوجة غيره وكذلك المعتدة.
(کتاب النکاح، 1 / 280 ط:دارالفکر)
ولما فی الدر المختار:
( كل صلح بعد صلح فالثاني باطل وكذا ) النكاح بعد النكاح.
(کتاب النکاح، 5 / 636 ط:دارالفکر)
ولما فی البحر الرائق:
والسادس المحرمة لحق الغير كمنكوحة الغير ومعتدته۔۔۔
(کتاب النکاح،8 / 10 ط: دارالکتاب الإسلامي)
فقط واللہ اعلم
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 304202610195
فتویٰ آن لائن
بدون طلاق دوسری شادی کا حکم #نکاح #طلاق #حکم_شرعی #فتوی