عمومی چندہ سے طلبہ و اساتذہ کو حسنِ کارکردگی پر انعام دینے کا شرعی حکم
سوال: مدرسہ جس کے تمام تر وسائل عوام سے وصول کئے ہوئے چندہ سے پورے کئے جاتے ہیں۔آیا عمومی چندہ سے امتحانات و دیگر مواقع پر حسنِ کارکردگی کے عنوان سے طلباء و اساتذہ کو انعامات دئیے جاسکتے ہیں؟بينوا فتؤجروا
جواب:
واضح رہے کہ چندہ دہنگان کا چندہ دینے سے مقصود مدرسے میں رائج نظام میں مالی تعاون ہوتا ہے،اور عام طور پر مدارس میں چندہ سےطلباء و مدرسین کو حسنِ کارکردگی پر انعام دیا جاتا ہے، لہٰذا چندہ سے طلباء و مدرسین کو حسنِ کارکردگی کی بنیاد پر انعام دینے کی شرعاً گنجائش ہے، تاہم اگر عطیات سےانعام دیئے جائیں تو زیادہ بہتر ہے۔
فقط واللہ اعلم
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 304202610201
فتویٰ آن لائن
عمومی چندہ سے طلبہ و اساتذہ کو حسنِ کارکردگی پر انعام دینے کا شرعی حکم #مدرسہ #چندہ #انعام #طلبہ #اساتذہ