info@fatwaaonline.com.pk
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
فتویٰ آن لائن

فتویٰ آن لائن

دارالافتاء





ڈیجیٹل کرنسی اور Pi Network میں سرمایہ کاری کا شرعی حکم


سوال: السلام علیکم دوستو ! 5 منٹ لگا کر تحریر ضرور پڑھیں آپ کو ڈیجیٹل کرنسی میں اپنے قدم جمانے کا ایک شاندار موقع دوبارہ مل رہا ہے۔ پہلا موقع پاکستانیوں کو 2009 میں بٹ کوائن کی صورت میں ملا تھا لیکن پاکستان کی اکثریت نے اِسے دھوکہ اور فراڈ سمجھ کر اسے قبول نہیں کیا تھا اُس وقت بٹ کوائن نے لوگوں کو مفت میں بٹ کوائن بانٹ کر اپنی مائننگ شروع کروائی تھی اور جب جولائی 2010 میں بٹ کوائن نے اپنی پہلی قیمت مارکیٹ میں متعارف کروائی تو ایک بٹ کوائن کی قیمت صرف 0.08 ڈالر تھی لیکن آج اُسی بٹ کوائن کی قیمت33055 ڈالر ہے مطلب کہ پاکستانی 41 لاکھ روپے کے برابر یعنی صرف 10 سال کے عرصے میں اس کرنسی کا کوئی مدمقابل نہیں رہا ہے اور اب اس کرنسی کو ٹکر دینے کیلئے Stanford University کے PhD ہولڈرز نے ایک ڈیجیٹل کرنسی متعارف کروائی ہے جسے پائی نیٹ ورک (Pi Network) کا نام دیا گیا ہے اس وقت یہ نیٹ ورک بھی لوگوں کو مفت میں مائننگ کی آفر دے رہا ہے آپ کو کسی بھی قسم کی کوئی انویسٹمنٹ کرنے کیلئے نہیں کہا جاتا ہے نہ ہی آپ نے کوئی اشتھار وغیرہ دیکھنے ہیں اور نہ ہی آپ سے یہ شرط رکھی جاتی کہ اپنے نیچےٹیم بنائیں۔ یہ دنیا کی پہلی ڈیجیٹل کرنسی ہے جس کی مائننگ صرف ایک موبائل اپلیکیشن کے ذریعے کی جاسکتی ہے اس کے کام کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ کو 24 گھنٹے میں ایک بار اپلیکیشن کو کھول کر گرین بٹن کو دبانا ہے اور پھر کچھ نہیں کرنا ہے اور نہ ہی اس ایپ کو مسلسل انٹرنیٹ کی ضرورت ہوتی ہے بس مائننگ سٹارٹ کرتے ہوئے 10 سیکنڈ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ہوتی ہے وہ بھی 24 گھنٹے بعد اس نیٹ ورک کو جوائن کرنے کیلئے play store میں جاکر pi network سرچ کریں ایپ کو انسٹال کرنے کے بعد جب اُسے کھولیں گے تو آپ کو دو آپشن نظر آئیں گے ایک Facebook کی مدد سے اکاؤنٹ کھولیں اور دوسرا فون نمبر کی مدد سے اکاؤنٹ کھولیں آپ اکاؤنٹ فون نمبر کی مدد سے کھولیں گے تو زیادہ محفوظ رہے گا۔ اس کے بعد پاسورڈ درج کریں جو آپ رکھنا چاہتے ہیں لیکن پاسورڈ اس طرح کا ہونا چاہیے جس میں سب کچھ شامل ہو جیسے کہ @Abc اِس کے بعد آپ کا نام پوچھے جائے گا نام درست درج کریں تاکہ بعد میں پریشانی نہ ہو اِس کے بعد Username درج کریں جو آپ رکھنا چاہتے ہیں اور پھر سب سے آخر پر Referral Code درج کریں اس کے بغیر آپ اکاؤنٹ نہیں کھول سکیں گے۔ Referral Code یہ ھے Sagheermalikk جوائن کریں اور صبر سے کام لیں یہ نیٹ ورک اپریل میں اپنی پہلی قیمت مارکیٹ میں لانچ کرے گا جو کہ سننے میں آرہا ہے کہ اس کی ابتدائی قیمت 5 ڈالر کے آس پاس ہوگی اور اُس کے بعد یہ اپنی فری مائننگ بھی بند کردے گا۔ لیکن اُس وقت تک آپ تقریباَ 600 سے 800 پائی حاصل کرسکتے ہیں بغیر ایک روپے کی انویسٹمنٹ کے، بغیر جعلی اشتھارات دیکھے اور بغیر ٹائم ضائع کیے۔ تو اب ذرا سوچیں کہ اگر ایک پائی کی قیمت 5 ڈالر لگائی گئی اور اگر آپ کے پاس صرف 500 پائی ہوں تو آپ کتنا سرمایہ حاصل کرسکتے ہیں صرف صبر کی بنیاد پر 500 x 5 = 2500 : یعنی کہ 2500 ڈالر یہ سب کچھ آپ حاصل کر سکتے ہیں صبر کے ساتھ صرف 4 ماہ میں وہ بھی بغیر کسی فراڈ یا پونزی سکیم کے۔۔۔نہ پیسوں کی انویسٹمنٹ، نہ جعلی اشتہار دیکھنے کا دھوکہ، اور نہ ہی اپنے نیچے ٹیم بنانے کا فراڈ یہ صرف و صرف مائننگ ہے جو آپ کی موبائل کی انرجی سے ہوتی ہے I am sending you 1π! Pi is a new digital currency developed by Stanford PhDs, with over 10 million members worldwide. To claim your Pi, follow this link https://minepi.com/Kamran519 and use my username (Kamran519) as your invitation code. پوچھنا یہ ہے کہ اس میں پیسے لگانا شرعاً جائز ہے؟


جواب:

واضح رہے کہ کرنسی نوٹوں کی بذاتِ خود کوئی مالیت نہیں ہوتی، بلکہ وہ محض کاغذ کا ٹکڑا ہوتے ہیں، اور اس میں مالیت دو وجہ سے آتی ہے، اولاً: اس کے پیچھے اس ملک کی اقتصادی قوت ہوتی ہے، جس کی وجہ سے اس کی قیمت میں اتار چڑھاؤ آتا ہے۔۔۔ ثانیاً:وہ ملک اس کرنسی کا ضامن بھی ہوتا ہے، جیساکہ پاکستانی نوٹوں پر "بینک دولت پاکستان ___ روپیہ حاملِ ہٰذا کو مطالبہ پر ادا کریگا، حکومتِ پاکستان کی ضمانت سے جاری ہوا" لکھا ہوتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ جب حکومت کسی بھی نوٹ کو ختم کرتی ہے تو اس کا متبادل اسی قیمت میں اور نوٹ دیتی ہے، جیساکہ پانچ کے نوٹ بند کرتے وقت ہوا، یا پرانے نوٹ کے بجائے نئے نوٹ جاری کرتے وقت ہوا۔۔۔ جبکہ ڈیجیٹل کرنسی میں دونوں باتیں مفقود ہیں، اس کے پیچھے کو ملک ہی نہیں کہ اس کے اقتصاد یات اس پر اثر انداز ہوں اور نہ ہی کوئی مستند ادارہ اس کی ضمانت دیتا ہے۔

نیز اس کی مالیت میں اتار چڑھاؤ طلب کی بنیاد (Demand Based) پر ہے، اثاثہ جات کی بنیاد (Asset Based) پر نہیں ہے۔

نیز اس کا کوئی خارجی وجود نہیں ہے، بلکہ صرف انٹرنیٹ پر ہے، اگر یہ بند ہوجائے یا کسی کا اکاؤنٹ ہیک (Hack) ہو جائے تو اس کے پیسے ضائع ہوجائیں گے، گویا کہ یہ کرنسی صرف ہوا میں ہے۔

 الحاصل ڈیجیٹل کرنسی (بٹ کوائن، ٹروجن وغیرہ) کی خرید و فروخت جائز نہیں ہے، تو پی آئی(Pi) جو کہ ڈیجیٹل کرنسی ہی ہے، اس کی مائینگ بدرجہ اولیٰ ناجائز ہوئی، لہٰذا اس سے احتراز کیا جائے۔

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 307202610216

فتویٰ آن لائن


#ڈیجیٹل_کرنسی #شرعی_فتاوی #PiNetwork #بٹ_کوائن #مالی_معاملات ڈیجیٹل کرنسی اور Pi Network میں سرمایہ کاری کا شرعی حکم