عدالت کے خلع فیصلے کے بعد دوبارہ نکاح کی اجازت ہے یا نہیں؟
سوال: ایک خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف عدالت میں کیس دائر کیا اور عدالت نے بر بناء خلع فیصلہ کردیا،جبکہ شوہر کا پتہ غلط لکھوا دیا تھا، اور انہیں اس کیس کی خبر ہی نہیں ہوا۔اب میں اپنے کئے شرمندہ ہوں اور دوبارہ آباد ہونا چاہتی ہوں، اورشوہر بھی آباد کرنے پر رضامند ہے۔ آیا ہم دوبارہ آبادہوسکتے ہیں یا نہیں؟ نوٹ: میں مسمیٰ محمد اکمل اس بات کا حلفاً اقرار کرتا ہوں کہ میں نے اپنی بیوی مسماۃ رابعہ نہ کبھی زبانی طلاق دی ہے اور نہ ہی تحریری۔
جواب:
اگر فریقین دوبارہ آباد ہونا چاہیں تو احتیاطاً دوبارہ نکاح کرکے آباد ہوسکتے ہیں؛کیونکہ عدالت کے فیصلہ کی وجہ سے شبہہ پایا گیا، اسلئے دوبارہ نکاح کر لیا جائے۔
فقط واللہ اعلم
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 522202610316
فتویٰ آن لائن
معاملات جائز و ناجائز نکاحِ فضولی