info@fatwaaonline.com.pk
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
فتویٰ آن لائن

فتویٰ آن لائن

دارالافتاء





سات سال سے زائد عمر کے بیٹے کی حضانت کا شرعی حکم


سوال: من مقر محمد آصف کی اپنی بیوی مسماۃ نمرہ ہارون سے جدائیگی ہوچکی ہے۔ہمارا ایک بیٹا مسمی ضیاء الرحمان ہے، جو کی عمر ۹ برس سے زائد ہے۔ آیا بیٹا کس کی پرورش میں ہوگا؟ جبکہ میں (باپ) اس کی پرورش کرنا چاہتا ہوں اور نمرہ (ماں) نے کسی اجنبی سے شادی کرلی ہے، جو ضیاء الرحمان کا رشتہ دار نہیں ہے۔


جواب:

برتقدیرِ صحتِ واقعہ صورتِ مسئولہ میں ضیاء الرحمان چونکہ7سال کی عمر سے بڑا ہے، لہٰذا ا س کی پرورش کا حق باپ(محمد آصف) کو ہے۔

الدر المختار:

 (والحاضنة۔۔۔ أحق به) أي بالغلام حتى يستغني عن النساء وقدر بسبع وبه يفتى لأنه الغالب۔۔۔

 (الدر مع الرد، كتاب الطلاق، باب الحضانة، 3/ 566 ط: دارالفكر)

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 307202610219

فتویٰ آن لائن


سات سال سے زائد عمر کے بیٹے کی حضانت کا شرعی حکم #حضانت #اولاد #خاندانی_مسائل #شرعی_رہنمائی #طلاق