بیوی کی سرکاری تنخواہ میں شوہر کا حق ہے ؟
سوال: اگر بیوی سرکاری نوکری کررہی ہو، اور خودد کما رہی ہے، تو کیا اس کی کمائی پر شوہر کا کوئی حق ہے یا نہیں؟
جواب:
نان و نفقہ شوہر پر لازم ہے، عورت پر نہیں،عورت اپنی تنخواہ کی خود مالک ہے، اس میں شوہر کا حق نہیں ہے، البتہ اگر عورت اپنی خوشی سے شوہر کو دے یا اس پر خرچ کرے تو جائز ہے ۔
فتاوی شامی میں ہے :
"لا يجوز التصرف في مال غيره بلا إذنه ولا ولايته."
(كتاب الغصب، ج : 6، ص : 200، ط : سعید)
مجلة الأحكام العدلية میں ہے:
" لا يجوز لأحد أن يتصرف في ملك الغير بلا إذنه. لا يجوز لأحد أن يأخذ مال أحد بلا سبب شرعي."
(المقالة الثانية في بيان القواعد الكلية الفقهية، المادۃ: 97/96، ص: 27، ط: نور محمد، كارخانه تجارتِ كتب، آرام باغ، كراتشي)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 125202610014
فتویٰ آن لائن
بیوی کی سرکاری تنخواہ میں شوہر کا حق ہے ؟