افنان نام رکھنا کیسا ہے
سوال: " افنان" نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب:
"افنان" فن کی جمع ہے، جس کے اردو میں معنی : فن، کاریگری، شاخ، کسی چیز کی قسم اور کلام کا اسلوب کے آتے ہیں، جیسا کہ"معجم الغنی" میں ہے:
' فن: جمع افنان، فنون و افانين.
هو تعبير الفنان عن اباعه في مجال تخصصه، و الارتقاء به الي نماذج فنية مكتملة البناء و الجمال.'
"معجم الرائد" میں ہے:
' فن: جمع افنان و فنون، جج افانين
١) تعبير الفنان بنتاجه عن مثل الجمال الاكمل.
٢) قواعد خاصة بحرفة او عمل.'
" افنان " نام رکھنے کی گنجائش ہے۔فقط و اللہ اعلم
فتوی نمبر : 125202610003
فتویٰ آن لائن
افنان نام رکھنا کیسا ہے افنان اسلامی نام