info@fatwaaonline.com.pk
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
فتویٰ آن لائن

فتویٰ آن لائن

دارالافتاء





ڈائپر کے کاروبار میں شہر سے باہر سے مال خریدنے کی شرعی حیثیت


سوال: میں ڈائیپر(Diaper) کا کاروبارکرتا ہوں اور ہول سیل والوں کو بیچتا ہوں، پہلے کمپنی کے ہمارے شہر میں مقرر کردہ ڈسٹریبوٹر (Distributer) سے مال اٹھاتا تھا، اب مجھے لاہور، کراچی، وغیرہ جہاں کے ڈسٹریبوٹر (Distributer) سستا مال مل جائے، لے لیتا ہوں جبکہ کمپنی نے میرے شہر ملتان میں ڈسٹریبوٹر (Distributer) مقرر کئے ہوئے ہیں اور ان سے مال کچھ مہنگا ملتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ میرا اس طرح کاروبار کرنا جائز ہے یا نہیں؟جبکہ حکومت کی طرف سے بھی کوئی پابندی نہیں ہے؟


جواب:

بر تقدیرِ صحت واقعہ سائل کا اپنے شہر کے مقررہ ڈسٹریبوٹر (Distributer)سے مال خریدنے کے بجائے دوسرے شہر کے ڈسٹریبوٹر (Distributer) سے مال خرید کر بیچنا جائز ہے۔

لما في بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع:

أن اعتبار التصرف على الوجه الذي أوقعه المتصرف واجب إذا كان هو أهلا والمحل قابلا (كتاب البيوع، 5/ 176 ط: دار الكتب العلمية)

مجلة الأحكام العدلية:

كل يتصرف في ملكه كيفما شاء

(الكتاب العاشر في الشركات، الباب الثالث، الفصل الأول، رقم المادة 1192، ص: 230 ط: نور محمد)

نیز اگر کمنپی ایسی شرط لگا دے کہ شہر کے مقررہ ڈسٹریبوٹر (Distributer)سے ہی مال خریدنا ضروری ہے تو کمپنی کی یہ شرط مقتضائے عقد کے خلاف ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے۔

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع:

(ومنها) الخلو عن الشروط الفاسدة وهي أنواع ۔۔۔ (ومنها) شرط لا يقتضيه العقد وفيه منفعة للبائع أو للمشتري أو للمبيع إن كان من بني آدم كالرقيق وليس بملائم للعقد ولا مما جرى به التعامل بين الناس

(كتاب البيوع ، فصل في شرائط الصحة في البيوع، 5/ 169 ط: دار الكتب العلمية)  

فقط الله اعلم


فتوی نمبر : 125202610006

فتویٰ آن لائن


ڈائپر کے کاروبار میں شہر سے باہر سے مال خریدنے کی شرعی حیثیت Diaper, کاروبار, بیع, ڈسٹریبوٹر, خرید و فروخت, شریعت, جائز