info@fatwaaonline.com.pk
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
فتویٰ آن لائن

فتویٰ آن لائن

دارالافتاء





ترکہ کی تقسیم سے پہلے کے شرعی مراحل


سوال: میت کے ترکہ کی تقسیم سے پہلے تجہیز و تکفین کے اخراجات نکالنا، اس کے ذمے واجب الادا قرض ادا کرنا اور اس کی جائز وصیت کو پورا کرنا ضروری ہے یا پہلے ترکہ تقسیم کریں گے؟


جواب:

یہ بات ذہن نشین رہے کہ میت کے ترکہ سے اولاً اس کی تجہیز و تکفین کی جائے گی، پھر اس کے ذمہ قرض ہوں تو وہ ادا کئے جائیں گے، پھر اگر کوئی جائزوصیت کی ہوتو اس کو اپنی تفصیل کے مطابق پورا کیاجائے گا، پھر باقی بچ جانے والا ترکہ ورثاء میں ان کے شرعی حصوں کے مطابق تقسیم ہوگا۔
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 125202610018

فتویٰ آن لائن


ترکہ کی تقسیم سے پہلے کے شرعی مراحل ترکہ تقسیمِ وراثت تجہیز_و_تکفین قرض_کی_ادائیگی وصیت ورثاء اسلامی_وراثت شرعی_احکام فقہ_حنفی مسائل_وراثت