مدرسہ کی زمین کا ایک حصہ گلی میں شامل کرنے کا شرعی حکم
سوال: ہمارے علاقے میں گلی بہت تنگ ہے اور لوگوں کو آمد و رفت میں شدید دشواری پیش آتی ہے، جبکہ مدرسہ کی زمین کا ایک حصہ اس گلی کے ساتھ واقع ہے اور فی الحال مدرسہ کو اس حصے کی فوری ضرورت بھی نہیں ہے؟ کیا شرعاً مدرسہ کی زمین کے اس حصے کو گلی میں شامل کیا جا سکتا ہے؟ نیز اگر شامل کیا جائے تو کیا اس کے بدلے مدرسہ کے لیے دوسری جگہ لینا ضروری ہوگا؟
جواب:
الجواب حامدًا ومصليًا
بر تقدیر صحت سوال صورتِ مسئولہ میں اہل علاقہ کی ضرورت کے پیشِ نظر مدرسہ کے مذکورہ حصہ کو گلی میں شامل کرنے کی گنجائش ہے، خصوصاً جبکہ مذکورہ مدرسہ کا وقف تام ہونا محلِ نظر ہے۔البتہ اس کے متبادل پانچ مرلہ جگہ مدرسہ کیلئے لے لی جائے۔
فتاوی تاتارخانیہ میں ہے:
اذا کان الطریق ضیقا و المسجد واسعا لا یحتاجون الی بعضه تجوز الزيادة في الطريق من المسجد؛ لان كلها للعامة
(كتاب الوقف، رقم المسئلة، ۱۱۵۰۳، رقم الفصل ۲۱، ۸/ ۱۵۸، ۱۵۹، ط: رشیدیة)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 126202610030
فتویٰ آن لائن