info@fatwaaonline.com.pk
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
فتویٰ آن لائن

فتویٰ آن لائن

دارالافتاء





زمین وقف ہونے سے پہلے تبدیلی کرنے کا حکم


سوال: ہمارے علاقہ میں ایک ادمی نے جگہ کی نشاندہی کی ہے کہ میں ادھر مسجد بناؤں گا، اھی اس نے وقف کا لفظ اپنی زبان سے ادا نہیں کیا تو آیا اس جگہ سے راستے نکالنا اور لوگوں کو شارع عام دینا شرعا جائز ہے یا اس کی جگہ اور متبادل کشادہ جگہ پر مسجد بنا لیں؟


جواب:

 

بر تقدیر صحت سوال صورتِ مسئولہ میں اہل علاقہ کی ضرورت کے پیشِ نظر مدرسہ کے مذکورہ حصہ کو گلی میں شامل کرنے کی گنجائش ہے، خصوصاً جبکہ مذکورہ مدرسہ کا وقف تام ہونا محلِ نظر ہے۔البتہ اس کے متبادل پانچ مرلہ جگہ مدرسہ کیلئے لے لی جائے۔

فتاوی تاتارخانیہ میں ہے:

اذا کان الطریق ضیقا و المسجد واسعا لا یحتاجون الی بعضه تجوز الزيادة في الطريق من المسجد؛ لان كلها للعامة

(كتاب الوقف، رقم المسئلة، ۱۱۵۰۳، رقم الفصل ۲۱، ۸/ ۱۵۸، ۱۵۹، ط: رشیدیة) اب
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 125202610025

فتویٰ آن لائن


زمین وقف ہونے سے پہلے تبدیلی کرنے کا حکم