info@fatwaaonline.com.pk
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
فتویٰ آن لائن

فتویٰ آن لائن

دارالافتاء





مسجد کے حصے کو جنازہ گاہ میں تبدیل کرنے کا حکم


سوال: ہماری مسجد بلال، واقع الفلاح کالونی، ملتان کو از سرِ نو تعمیر کیلئے شہید کردیا گیا، اب بعض ساتھیوں کی خواہش ہے کہ ہم مسجد کے کچھ حصہ کو جنازہ گاہ بنا دیں، آیا ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں؟


جواب:

واضح رہے کہ جس حصہ کو مسجدِ شرعی بنا دیا جائے تو قیامت تک وہ مسجد رہتی ہے، مسجد كے حصہ کو ختم کرکے جنازہ گاہ ، راستہ وغیرہ بنانا ہر گز جائز نہیں ہے۔

لما في الدر المختار:

(ولو خرب ما حوله واستغني عنه يبقى مسجدا عند الإمام والثاني) أبدا إلى قيام الساعة (وبه يفتي) (الدر مع الرد، كتاب الوقف، فرع بناء بيتا للإمام فوق المسجد، 4/ 358 ط:سعيد)

باقی مسجد میں نمازِ جنازہ ادا کرنا خواہ میت کی چارپائی مسجد میں ہو یا چارپائی تو مسجد سے باہر ہو ، کچھ نمازی مسجد سے باہر چارپائی کے ساتھ کھڑے ہوں یا صرف چارپائی مسجد سے باہر ہو اور نمازی سارے مسجد میں ہوں، بہر صورت مسجدمیں نمازِ جنازہ پڑھنا جائز نہیں۔

و لما في الفتاوى الهندية:

وصلاة الجنازة في المسجد الذي تقام فيه الجماعة مكروهة سواء كان الميت والقوم في المسجد أو كان الميت خارج المسجد والقوم في المسجد أو كان الإمام مع بعض القوم خارج المسجد والقوم الباقي في المسجد أو الميت في المسجد والإمام والقوم خارج المسجد هو المختار، كذا في الخلاصة

(كتاب الصلاة، الباب الحادي والعشرون في الجنائز، الفصل السادس في القبر، 1/ 165 ط: دارالكتب العلمية)

آپﷺ کے فرمان ہے کہ مسجد میں نمازِ جنازہ ادا کرنے والے کچھ اجر و ثواب نہیں ملتا، جبکہ صرف نماز ِ جنازہ میں شرکت کرنے والے کو ایک قیراط ثواب ملتا ہے، اور جو جنازہ و تدفین دونوں میں شرکت کرے تو اس کو دو قیراط کا ثواب ملتا ہے، اور ایک قیراط احد پہاڑ کے برابر ہے۔

سنن أبي داود

"من صلى على جنازة في المسجد فلا شيء له"

(كتاب الجنائز، باب الصلاة على الجنازة في المسجد، 5/ 101 ،ت :الأرنؤوط ط: دار الرسالة العالمية)

ولما في مسند أحمد:

من اتبع جنازة مسلم إيمانا واحتسابا، فصلى عليها، وأقام حتى تدفن، رجع بقيراطين من الأجر، كل قيراط مثل أحد، ومن صلى عليها ورجع قبل أن تدفن، فإنه يرجع بقيراط (مسند أبي هريرة رضي الله عنه، رقم الحديث 9551، 15/ 340 ط: الرسالة)
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 131202610059

فتویٰ آن لائن


مسجد کے حصے کو جنازہ گاہ میں تبدیل کرنے کا حکم #مسجد #نماز_جنازہ #اسلامی_فقہ #وقف #درر_الحکام #فتاوی_ہندیہ #مسجد_کی_حرمت