info@fatwaaonline.com.pk
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
فتویٰ آن لائن

فتویٰ آن لائن

دارالافتاء





قبضہ سے پہلے موٹر سائیکل کو آگے فروخت کرنے کا شرعی حکم


سوال: ایک شخص فون کال پر ایک موٹر سائیکل خریدتا ہے، پھر اس پر ابھی قبضہ نہیں کیا ہوتا کہ دوسرے شخص کو آگے فروخت کر دیتا ہے، پھر وہ بھی قبضہ کرنے سے پہلے چوتھے شخص کو فروخت کردیتا ہےتو یوں فون کال پر کئی سودے ہوجاتے ہیں اور وہ موٹرسائیکل ابھی تک وہی شوروم میں کھڑی ہوتی ہے۔ آیا اس طرح خریدوفروخت کرنا شرعاً جائز ہے یا نہیں؟


جواب:

واضح رہے کہ صحتِ بیع کی منجملہ شرائط میں سے ایک شرط یہ ہے کہ مبیع پر بائع کا قبضہ بھی ہو، اسی لئے شریعت نے بیع قبل القبض کو ممنوع قرار دیا ہے، اور صورت مسئولہ میں مذکورہ خرید و فروخت بیع قبل القبض ہونے کی وجہ سے ناجائزاور فاسد ہے۔اور حاصل شدہ نفع حلال نہ ہوگا۔

لما فی المبسوط للسرخسي:

ومن اشترى شيئا فلا يجوز له أن يبيعه قبل أن يقبضه

(كتاب البيوع، باب البيوع الفاسدة ، 13/ 8 ط: دار المعرفة)


فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 220202610100

فتویٰ آن لائن


قبضہ سے پہلے موٹر سائیکل کو آگے فروخت کرنے کا شرعی حکم #بیع_قبل_القبض #خریدوفروخت #فقہ_المعاملات #قبضہ_کی_شرط #ناجائز_بیع #اسلامی_معاشیات جائز اور ناجائز ملازمت