مسافتِ شرعی کی مقدار اور قرض دہندہ کے لا پتہ ہونے کی صورت میں ادائیگی کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام درج ذیل مسائل کے بارے میں : ۱۔۔۔مسافت شرعی کی مقدار کلو میٹر کے اعتبار سے کتنی ہے؟ ۲۔۔۔اگر قرض خواہ فوت ہوجائے اور اس کے کنبہ کا علم نہ ہو کہ وہ کہاں ہیں تو اب کیا حکم ہے؟
جواب:
الجواب
۱۔۔۔ مسافتِ سفرِ کی مقدار ۴۸ میل شرعی ہے، جو کہ موجودہ ۵۴ میل انگریزی اور ۸۷ کلومیٹر بنتے ہیں(خیرالفتاویٰ، کتاب الصلاۃ، باب فی السفر، ۶۷۴/۲ ط:امدایہ)۔
۲۔۔۔اولا مقدور بھر کوشش کرکے قرض خواہ کے ورثاء کو تلاش کیا جائے، اگر مل جائے تو قرض کی ادائیگی ان کو کردی جائے، لیکن اگر نہ ملے تو اس قرض خواہ کی نیت کرکے قرض کسی مستحق کو صدقہ کردیا جائے۔
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 303202610161
فتویٰ آن لائن
مسافتِ شرعی کی مقدار اور لاپتہ قرض خواہ کی صورت میں ادائیگی کا حکم #مسافت_شرعی #سفر_کے_احکام #قصر_نماز #میل_شرعی #کلومیٹر_میں_مسافت #قرض_کے_مسائل #حقوق_العباد #ورثاء_کا_حکم #صدقہ_برائے_قرض #فقہ_حنفی