info@fatwaaonline.com.pk
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
فتویٰ آن لائن

فتویٰ آن لائن

دارالافتاء





غصے میں دکی گئی تین طلاقوں کی شرعی حیثیت


سوال: میرا اپنے شوہر (ظفراقبال)سے جھگڑا چل رہا تھا کہ شوہر نے کہا: "طاہرہ میں تمہیں طلاق دیتا ہوں، طاہرہ میں تمہیں طلاق دیتا ہوں، طاہرہ میں تمہیں طلاق دیتا ہوں" اس موقع پر میرا بھائی (عارف)، بہن (سونیرہ)، سوکن(نورین)بھی موجود تھے۔اب بھائی کہتے ہیں کہ یہ طلاق نہیں ہوئی؛کیونکہ غصہ میں طلاق دی تھی۔آیا طلاق واقع ہوگئی ہے یا نہیں؟


جواب:

واضح رہے کہ غصے میں طلاق دینے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے، چنانچہ عمدۃ القاری میں ہے:

أما حكم الطلاق في الغضب فإنه يقع

(كتاب التفسير، باب الطلاق في الإغلاق والكره ۔۔۔ الخ، 20/ 251 ط: دار إحياء التراث العربي)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 304202610189

فتویٰ آن لائن


شوہر کے غصے میں تین طلاقیں دینے کے بعد طلاق کی شرعی حیثیت #طلاق #غصے_میں_طلاق #شرعی_فتوی #شوہر_بیوی #اسلامی_فقہ #فتوی