’’قسم ہے پیسے میں دونگا‘‘ کہنے کا حکم:
سوال: دو دوستوں نے بازار سے کچھ کھایا پھر دکاندار کو پیسے دینے کیلئے ہر ایک کہتا ہے ’’قسم ہے کہ پیسے میں دونگا‘‘، پھر کبھی تو دو سرا پیسے دینے سے رک جاتا ہے۔ لیکن کبھی یہ کہنے کے باوجود دوسر اپیسے دیدیتا ہے، تو کیا اس صورت میں یہ قسم بن جائے گی ؟
جواب:
1۔ ’’ قسم ہے کہ پیسے میں دونگا‘‘، یہ الفاظ کہنے والا اگر پیسے نہیں دے گا تو شرعاً حانث ہوجائے گااورقسم کا کفارہ ادا کرنا ہوگا۔
چنانچہ درمختار میں ہے:
(و) القسم أيضا بقوله (أقسم أو أحلف أو أعزم أو أشهد) بلفظ المضارع، وكذا الماضي بالأولى كأقسمت وحلفت وعزمت وآليت وشهدت (وإن لم يقل بالله) إذا علقه
(الدر المختار والشامیہ، جلد:3، صفحہ: 716، کتاب الایمان، ط: ایچ ایم سعید، کراچی)
کذا فی الکنز، وفی النھر: وإذا حلف بشيء منها ليفعلن كذا فحنث وجبت عليه الكفارة، (وإن لم يقل بالله) لقوله تعالى: {إذ أقسموا ليصرمنها مصبحين} (القلم: 17) وقوله تعالى: {يحلفون لكم لترضوا عنهم} (التوبة: 96) وفي الآية الأخرى {اتخذوا أيمانهم جنة} (المجادلة: 16)
(النهر الفائق شرح كنز الدقائق، جلد:3،صفحہ:53،کتاب الایمان)
واضح رہے کہ سوال میں مذکور طرزِ عمل، یعنی معمولی معاملات میں بار بار قسم اٹھانا،شرعاً پسندیدہ نہیں، مسلمان کو اپنی زبان کی حفاظت اور اللہ تعالیٰ کے نام کی عظمت کا خیال رکھنا چاہیے، قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے بہت زیادہ قسمیں کھانے والے کے بارے میں ارشاد فرمایا
:﴿وَلَا تُطِعْ كُلَّ حَلَّافٍ مَّهِينٍ﴾۔(القلم: 10)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 724202610379
فتویٰ آن لائن