زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ میں ملازمت اور تنخواہ کی شرعی حیثیت
سوال: کیا زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ میں ملازمت کرنا اور اس سے حاصل ہونے والی تنخواہ لینا جائز ہے،؟ جب کہ یہ بینک سودی طریقہ ہائے تجارت پر مبنی ہے؟۔
جواب:
زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی چونکہ سودی طریقہ ہائے تجارت سے کمائی ہے، اور اسی سے ملازمین کی تنخواہیں دی جاتی ہیں، اور یہی نظم ان کی ذیلی برانچوں میں رائج ہے، جبکہ جناب نبی کریمﷺ نے سود لینے والے پر، سود دینے والے پر، سود کے گواہوں پر، اور سود(کا حساب کتاب) لکھنے والے پرلعنت فرمائی ہے، اس لئے مذکورہ نوکری ناجائزہے، اور اس کی ملنے والی تنخواہ حرام ہے۔
لما في مسند أحمد:
عن علي قال: لعنَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - عشرة: آكل الربا، وموكله وكاتبه، وشاهديه۔۔۔
(مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه،رقم الحديث635، 1/ 439 ت:شاكر ، ط: دار الحديث)
فقط واللہ اعلم
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 218202610081
فتویٰ آن لائن